’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ سے مشہورویلکم فلم کے اداکار مشتاق خان چل بسے

بالی ووڈ فلم ’ویلکم‘ میں بلو کے یادگار کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مشتاق خان 56 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور حال ہی میں بیماری دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھی۔

وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں 24 ستمبر کو ان کا انتقال ہو گیا۔

مشتاق خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنی کیریئر میں بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بھی کام کیا اور مختلف کرداروں کے ذریعے ناظرین میں اپنی پہچان بنائی۔

Check Also

شاہ رخ خان کی 61ویں سالگرہ پرسلمان خان کیساتھ سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے دوست اداکار شاہ رخ خان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *