بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے:4 حملہ آور ہلاک، 11مزدور اغوا

بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور دکی میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ مسلح افراد 11 مزدوروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی اور امن فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امن فورس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں مسلح افراد نے رات گئے ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور کیمپ میں موجود 11 مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ مسلح افراد نے کیمپ میں موجود تعمیراتی کمپنی کی مشینری اور دیگر سامان کو بھی آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔

دونوں واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقوں میں کارروائیاں اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

Check Also

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس،سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کیلئے پختہ عزم کا اظہار

سعودی دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *