غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: ڈیفنس سی میں غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس نے غیر ملکی لڑکی زیادتی کیس کے ایک ملزم محسن کو گرفتار کر لیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق باکو آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ ڈیانا کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، جس میں زیادتی ثابت ہونا پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کا 164 کا بیان بھی مجاز عدالت کے روبرو پیش ہو کر ریکارڈ کروا لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق بقیہ 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر پولیس ٹیمز کے ریڈز جاری ہیں، دونوں ملزمان کو بھی جلد پولیس کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج100انڈیکس میں 339پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *