کے ایم سی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی کرپشن کےخلافتاجروں کا پرامن احتجاج کا اعلان

کراچی:سندھ تاجر الائنس چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد شریف میمن نے کے ایم سی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی کرپشن کے خلاف تاجروں کے پرامن احتجاج کا اعلان کردیا شریف میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیننسی ٹین بے ضابطگیاں بند کرے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر کرپشن بند کرے تاجروں پر ظلم بند کرے احتجاج جمعہ 2 اکتوبر 2026 ٹھیک 3 بجے کے ایم سی آفس کے قریب کیا جائے گا

بعد ازاں اس حوالے سے ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کی جائے گی شریف میمن کا کہنا ہے کہ کے ایم سی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ریکارڈ کی شفاف تحقیقات کی جائے ٹیننسی اور دکانوں کے معاملات کا آڈٹ کیا جائے پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدوں کی مکمل جانچ اور مبینہ کرپشن میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے شریف میمن نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

اس پریس کانفرنس میں کے ایم سی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ بے ضابطگیوں، پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے اہم انکشافات اور دستاویزات میڈیا کے سامنے رکھے جائیں گےانہوں نے کہا کہ کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی ہے تاجروں کے حقوق کے لیے ہم ہر فورم پر آواز بلند کریں گے

Check Also

حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی ٹی 20ٹیم سے ’ آوٹ‘

بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *