اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی پارٹی کیخلاف 2 مقدمات الیکشن کمیشن میں مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے خلاف 2 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دونوں مقدمات کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی کے میپ کے خلاف پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ دونوں معاملات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔

Check Also

بشریٰ انصاری نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ساتھی فنکارہ نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *