ایشین گیمز، کرکٹ:پاک بھارت فائنل 3اکتوبر کو ہو گا

ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 اکتوبر کو ہو گا۔

کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس میچ میں حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بعد ازاں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرا دیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے جواب میں 45 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

Check Also

دورہ پاکستان کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان، ہیری بروک کپتان مقرر

انگلینڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *