حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر تین بجے شروع ہوگا جس میں حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کردیا کہ احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، اگر کوئی رعایت چاہئے تو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو آرٹیکل 232 اور 234 بروئے کار لائے جائیں گے۔

گزشتہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ماحول کئی بار کشیدہ ہوا اور فریقین کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

مذاکرات میں حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، حکومت نے اپوزیشن کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

Check Also

لانگ مارچ اور کنٹینر ضبط ہونے کا خوف،ڈرائیورز کہیں جانے سے انکاری، کراچی پورٹ پر کارگو جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *