کراچی میں موسم صاف؛ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ تر موسم دھوپ رہنے کی توقع ہے ، جبکہ فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہورہا ہے، جبکہ جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں موسم زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں معمولی خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

Check Also

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین لیگ کو سال بھر متحرک رکھنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *