سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 434 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 384 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 579 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 587 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان

اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئین میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *