کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر ناز اسکول کے قریب پراسرار فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، جس کی شناخت محمد حسیب کے نام سے ہوئی۔

زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ چاند بنگلے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر اور زخمی کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی، دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Check Also

تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سے 90 ارب روپے زائدء

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دارطبقے نے 144 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *