تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش جاری

کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ، طویل عرصے سے تجاوزات اور عدم توجہی کے باعث بازار کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی تاہم اب علاقے کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے ۔

انہوں نے تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سولجر بازار تاریخی اور تجارتی اہمیت کا حامل علاقہ ہے، تجاوزات اور خستہ حالی کے باعث بازار کی اصل شکل متاثر ہوگئی تھی، تاہم بحالی کے اقدامات کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

شہری علاقوں کی بہتری، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے بلدیاتی سطح پر اقدامات جاری رہیں گے ۔مختلف علاقوں میں ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے ۔ مختلف ترقیاتی اور دیگر کاموں کے باعث متاثر ہونے والی اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Check Also

لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے:شوکت یوسف زئی

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *