کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کے لیے مہنگی کی گئی، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگست کے ایف سی اے سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Check Also

کراچی:متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *