پتوکی: رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

پتوکی کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق ہلہ روڈ پر مرتضیٰ ٹاؤن میں نوجوان نعمان لڑکی عدیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان دل برداشتہ ہو کر لڑکی کے گھر گیا اور فائرنگ کر کے پہلے اسے قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔

Check Also

پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *