نیا اصلاحی کھیل محافظ” 11اکتوبر کو اوپن ائیر تھیٹر آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا،

کراچی (شوبز رپورٹر) نیا اصلاحی کھیل محافظ” 11اکتوبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا اداکار شمیر راہی مرکزی کردار ادا کرینگے جب کہ معروف ایکٹرس سپنا غزل، سحر غزل اہم کردار ادا کرینگی، سحر غزل بطور معاون پروڈیوسر بھی اس کھیل کا حصہ ہیں

نشیمن آرٹ اکیڈمی کی جانب سے شبنم خان اور وسیم خان کی پیشکش ہے تحریر شمیر راہی کی ہے نگران ہدایتکار لالہ سرفراز علی خان ہیں پروڈیوسر ایم اجمل حسین ہیں معاون پروڈیوسر بابر علی ہیں ہدایات عظمت علی ہیں معاونت کے فرائض نادر علی نقوی اور بوبی کمال انجام دینگے-

فنکاروں میں سپنا غزل، سحر غزل، عامر ریمبو، فرحان اعوان، خرم شہزاد کمال ادریس، قاسم رضا، فائزہ ملک، ارما احمد، عمران نواز، طلحہ بھوجانی، ندیم اور دیگر شامل ہیںافتتاحی تقریب سے چیئرمین ڈرامہ کمیٹی شہزاد۔رضا، وائس چیئرمین مجتبی نقوی، پروڈیوسر محمد اجمل حسین، عظمت علی خان۔، زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے روح رواں زاہد شاہ، ایم جمیل راہی، یونس میمن، حمید راٹھور، شمیر راہی، سپنا غزل، شکیل شاہ نعمان خان نے بھی اظہار خیال کیا-

مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تھیٹر پر معیاری کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی مقررین کا کہنا تھا کہ اصلاحی تنقید ضرور کریں مگر ایک دوسرے پر الزام ترشی نہ کریں اس موقع پر فنکارون میں اسکرپٹ۔تقسیم کیا گیا ڈرامے کی پوری موجود تھی

Check Also

اسلام آباد: گولڈ میڈلسٹ طالبہ کیتعلیمی فراڈ کے بعد مبینہ خودکشی

اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے بی ایس کے شعبے میں گولڈ میڈل حاصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *