شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو عمرہ کی مبارک باد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے سربراہ جے یو آئی نے قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناو کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

Check Also

سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس، لانگ مارچ اور مذاکرات سے متعلق اہم فیصلہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *