کراچی، گلشن اقبال، دکان میں آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا

کراچی: شہر قائد میں گلشن اقبال بلاک 3 میں موتی محل کے قریب واقع ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو میں کرلیا۔
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق دکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر روانہ کی گئی جس نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائی کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمینہ فوری طور پر نہیں لگایا جاسکا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *