سکھر سے کراچی پہنچنے والی عجیب مچھلی جو پاکستان میں پائی نہیں جاتی

وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف ) پاکستان نے بتایا ہے کہ 4 جنوری کوکراچی فش ہاربر پرسکھر سےایک عجیب مچھلی لائی گئی جو کہ پاکستان میں پائی ہی نہیں جاتی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ماہرین نے مچھلی کی شناخت ایمازون سیل فِن کیٹ فِش کے طورپرکی ہے۔

ایمازون سیل فِن کیٹ فِش لاطینی امریکا میں پائی جاتی ہے اورشکاری مچھلی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے بتایا کہ سندھ اور زیریں پنجاب میں غیر ملکی مچھلیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

بیان کے مطابق غیرملکی مچھلیاں مقامی مچھلیوں کو کھا جاتی ہیں اورنئی بیماریاں پھیلاتی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے مطالبہ کیا کہ غیرملکی مچھلیوں کی درآمد فوری طور پر روکی جائے۔

Check Also

وہ آئینہ جو آپ کی مستقبل کی صحت کے بارے میں بتاتا ہے

بچپن میں کہانیوں میں شاید آپ نے ایسے جادوئی آئینے کے بارے میں پڑھا ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *