کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل،گرمی بڑھنے لگی

کراچی: کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب آج اور کل گرم دن متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری اور بدھ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

کراچی میں صبح 12 بجے تک درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بتدریج کم ہو 38 فیصد پر آگیا۔

شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ستمبر کی طرح اکتوبر کا مہینہ بھی معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، رواں سیزن ایل نینو کے باعث شہر میں بارشیں بھی نہیں ہو سکی تھیں۔

Check Also

شراب برآمدگی کیس: شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان 8سال بعد بری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال میں شراب برآمد ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *