سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق یہ تمام افغان ڈاکٹرز سیدو اسپتال میں اپنی ہاؤس جاب کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی اور احکامات کی روشنی میں ان افغان ڈاکٹروں کو مزید کام کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

حکومتی احکامات ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے اس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹروں کو فارغ کر دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

ڈاکٹروں پر جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

Check Also

کراچی میں ہیوی ٹریفک کا قہر جاری،ٹرک اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی: شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کی لاپرواہی اور تیز رفتاری ایک بار پھر جان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *