سلمان خان نے باپ بننے کیخواہش ظاہر کر دی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے پہلی مرتبہ اپنی اولاد کی خواہش سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا۔

سلمان خان نے فلمساز کرن جوہر کے مقبول شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، خاندان اور باپ بننے کی خواہش پر بات کی۔

اداکار نے گفتگو کے دوران اپنی اولاد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے زندگی میں خاندان، محبت اور اپنوں کے ساتھ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

سلمان خان طویل عرصے بعد اس شو میں واپس آئے ہیں، اس سے قبل وہ چوتھے سیزن میں اپنے والد سلیم خان کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔

Check Also

یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *