میاں بیوی کے جھگڑے سوشل میڈیا پر لانا غلط ہے، منیب بٹ

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھریلو مسائل سوشل میڈیا پر لانے سے گریز کریں۔

منیب بٹ حال ہی میں شو ’گپ شب‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ازدواجی زندگی اور میاں بیوی کے درمیان اختلافات سے متعلق گفتگو کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو اپنے مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ ضرورت پڑنے پر دونوں خاندانوں کے بزرگوں کی مدد بھی لی جا سکتی ہے تاکہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔

اداکار کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ منیب بٹ نے ازدواجی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سمجھ داری کی بات کی ہے اور گھریلو معاملات کو عوامی بحث بنانے کے بجائے نجی طور پر حل کرنا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ منیب بٹ کی شادی اداکارہ ایمن خان سے 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *