کراچی:رات گئے 6ڈاکوؤں نےموبائل شاپ کا صفایا کر ڈالا

کراچی گلشن حدید میں ڈکیتی کا سلسلہ نہ تھم سکا جب کہ رات گئے 6 ڈاکوؤں نے ضلع ملیر تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں موبائل شاپ کا تالا توڑ کر صفایا کر ڈالا۔

سی سی ٹی وی میں تین ڈکیتی کو قیمتی موبائل فون سمیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دو ملزمان نے ماسک لگا رکھے ہیں جبکہ ایک کا چہرہ واضح ہے، واردات گلشن حدید فیز ون میں کی گئی۔

دکاندار نے کہا کہ چوری کیے گئے موبائل کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے، واقعی کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے

کمیڈا کے صدر محمد منہاج گلفام نے کراچی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے جب کہ گلشنِ حدید میں تاجر کی جمع پونجی لوٹنے پر تاجر برادری میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

محمد منہاج گلفام نے کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک ہیں، پولیس تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس حکام گلشنِ حدید کی واردات کا فوری نوٹس لیں۔

Check Also

کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر کا بلاول بھٹو کی دعوت پر جواب

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بلاول بھٹو کی مذاکرات کی دعوت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *