کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے70تولہ وزن کے گولڈ بار برآمد

کراچی:پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

اسسٹنٹ کلکٹر جے آئی اے پی خضر فیض کے مطابق مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران فی 10 تولہ وزن کے 7 گولڈ بار کی نشاندہی ہوئی، مشکوک مسافر کو روک کر جسمانی تلاشی لی جس پر 7ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

مسافر ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے استنبول جا رہا تھا۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق مقدمہ درج کرکے ساڑھے 3کروڑ مالیت کا 70تولہ سونا اور کرنسی ضبط کر لی گئی۔

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *