کراچی:جمعے تک پارہ38ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ

شہر قائد کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، جمعے تک گرمی کی شدت زیادہ رہ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعے تک درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جمعے کے بعد درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہو چکا، رات کا درجۂ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق نومبر کا معمول کا رات کا درجۂ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، نومبر میں دن اور رات کے درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ نومبر میں دن کا درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ رات میں درجۂ حرارت 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Check Also

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *