پاکستان خلائی میدان میں ترقی کیلئےکوشاں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خلائی میدان میں ترقی کے لیے کوشاں ہے، کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی عالمی مسابقت کا فیصلہ کرے گی۔

اے آئی رائیز ایکسپو 2025 سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے ستون ای پاکستان کے تحت پاکستان کو ڈیجیٹائز بنا رہے ہیں، تین نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی، پاکستان کو ٹیکنالوجی سے لیس مسابقتی قوم بنانا ہمارا ہدف ہے، مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی طاقت کا نیا انجن ہے، ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والی قومیں ہی عالمی معیشت کی قیادت کریں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اڑان پاکستان وژن کے تحت ای پاکستان حکمت عملی تشکیل دی ہے، برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور جدت اڑان پاکستان کے ستون ہیں، پاکستان میں صنعتوں کو جدید بنانے کے لیے روبوٹکس ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت یونیورسٹی ریسرچ کو صنعت اور برآمدات سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، خوراک، تجارت اور مواصلات کے شعبوں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔

Check Also

سہیل آفریدی کو خوش آمدید،یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لاہور دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *