کراچی اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نےچیئرمین آباد محمد حنیف گوہر سے آباد ہاؤس میں ہم ملاقات کیا

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) کراچی اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر سے آباد ہاؤس میں ہم ملاقات کی وفد کی قیادت اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رضی حیدر رضوی کررہے تھے، وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقادر شخیانی، جنرل سیکریٹری شہباز نومی، وائس چیئرمین سید زبیر الدین، وائس پریزیڈنٹ عرفان رسول، علی شیخانی، زین شیخانی، شکیل احمد اور اکرم کوہاٹی شامل تھے-

اس موقع پر سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر کو چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور تعمیراتی صنعت کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا-

انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد حنیف گوہر کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت میں بلڈرز اور ڈیولپرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گے، جس سے تعمیراتی صنعت میں مزید استحکام آئے گا اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رضی حیدر رضوی نے بھی چیئرمین آباد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آباد اور تاجر برادری کا باہمی تعاون معیشت کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مشترکہ کوششوں سے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا –

آخر میں چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ بلڈرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گااس موقع پر وفد کی جانب سے چیئرمین محمد حنیف گوہر کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور گلدستے پیش کیے گئے، جبکہ خوشی کے اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیاآخر میں چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ بلڈرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا

Check Also

بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے مذمتی بیان

کراچی:چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن،چیئرمین، سندھ تاجر الائنس شریف میمن کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *