ورلڈ بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عالمی بینک رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا قرضہ فراہم کرے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرضہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے پاکستان میں 16.6 ارب ڈالر مالیت کے 57 منصوبے جاری ہیں جن کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس سے ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق عالمی بینک نے گزشتہ 7 برس میں پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیے گئے۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ملے تھے، اس سے پہلے 2023-24 میں 2.24 ارب ڈالر، 2022-23 میں 2.12 ارب ڈالر، 2021-22 میں 1.59 ارب ڈالر اور 2020-21 میں 2 ارب ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔

مالی سال 2019-20 میں پاکستان کو 1.37 ارب ڈالر کا قرضہ دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق آئندہ برسوں میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 8.6 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

Check Also

راولپنڈی، کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا درندہ گرفتار

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *