انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنل:رضوان اللہ کی تباہ کن بولنگ، بنگلادیش 138رنز پر ڈھیر

انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 138 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں بنگلادیش نے گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی بولرز نے ابتدا سے ہی بنگلادیشی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور رضوان اللہ نے صرف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ الموہی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رقیب الحسین 26 اور الرفی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رضوان اللہ کے علاوہ محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج ہی کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان ٹیم بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

ابوجا: نائیجیریا میں 13 ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *