رؤف صدیقی اور انکی اہلیہ مدینہ جاتے ہوئےکار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودی عرب میں مدینہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کے اہلِخانہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئے ہیں، دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سندھ کے سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت رؤف صدیقی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

رؤف صدیقی ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے اہلِ خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Check Also

کسٹمز میں بھتہ خوری اور غیر قانونی چیکنگ کے خلاف بڑا ایکشن، اے ایس اوز کے اختیارات چھین لیے گئے!

کراچی(رپورٹ: عمران خان)پاکستان کسٹمز نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشنز (اے ایس اوز) کے نگرانی اور انتظامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *