فٹبال پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔

ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ لباس اسپورٹس براڈکاسٹنگ کے معیارات کے منافی ہے”۔اسی طرح ایک اور صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “کھیل کی بجائے پریزینٹر کے لباس پر توجہ مرکوز ہو رہی ہے”۔

دوسرے صارف نے ردعمل دیا کہ “یہ ایک اسپورٹس شو ہے، فیشن شو نہیں!”۔واضح رہے کہ ایلینورا انکارڈونا نے ابھی تک اس تنقید پر کوئی رسمی ردعمل ظاہر نہیں کیا

Check Also

فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان پر یوٹرن

اپنے متنازع بیانات کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بننے والے پاکستانی سینئر اداکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *