“ایڈن گارڈنز پچ تنازع؛ ہرشا بھوگلے سمیت کمنٹیٹرز کو جوابدہ نہیں”

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی موجودہ چیمپئین فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اسپن فرینڈلی پچ مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر دفاعی چیمپئین فرنچائز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے اسکواڈ میں شامل اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے پچ کیوریٹر سے اسپن فرینڈلی پچ مانگی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔جس پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور سائمن ڈول نے کیویٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فرنچائز کو اپنا نیا ہوم گراؤنڈ تلاش کرنا چاہیے، جس کے جواب میں پچ کیوریٹر سوجن مکھرجی کا کہا کہ میں کمنٹیٹرز کی بات نہیں سنتا بلکہ وہ کرتا ہوں جو مجھے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے احکامات ملتے ہیں۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *