بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق “کرشنا راج بینگلو” کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔
یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ اور رنبیر اپنی بیٹی راہا کیساتھ جلد ہی اس گھر میں منتقل ہو جائیں گے، جبکہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کے مکان سے منتقل ہو کر ان کے ساتھ ہی رہائش اختیار کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس نئے گھر کی مالیت تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کسی بھی بالی ووڈ اسٹار جوڑے کا ذاتی مہنگا ترین گھر قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ شاہ رخ خان کا مشہور گھر “منت” بھی 200 کروڑ روپے کا بتایا جاتا ہے۔