بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی،عزت قرآن کے صدقے ملی: وفاقی وزیر سردار یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی خصوصی رہنمائی شامل رہی۔

دنیا بھر سے آئے قراء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اللّٰہ نے جو مقام اور عزت عطا کی ہے،

وہ قرآن کریم کی برکت اور ان کے سینے میں قرآن کے ہونے کا ثمر ہے۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ اعزاز ہے کہ اسے بین الاقوامی سطح کے قراء کی میزبانی کا شرف ملا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ہر سال پاکستان میں بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا انعقاد کیا جائے گا، جو کہ ملک میں قرآنی سرگرمیوں کے فروغ اور عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *