پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد نے امریکا میں رہائش حاصل کر لی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد نے ایک سال کے دوران امریکا میں رہائش حاصل کر لی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق یہ اب تک امریکی ریزیڈنسی حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد ہے۔

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے کامیابی کو پاکستانی میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1061 ڈاکٹروں کی کامیابی ہمارے لیے انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے۔پروفیسر رضوان تاج نے کہا کہ سخت معیار اور نصاب نے عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کی راہ ہموار کی۔ پاکستانی ڈاکٹروں نے یو ایس ایم ایل ای، انٹرویوز اور سخت مراحل کے بعد کامیابی حاصل کی۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ہمارا وژن عالمی معیار کے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنا ہے، پاکستانی ڈاکٹروں کی کامیابی اور عالمی صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرے گی۔کنگ ایڈورڈ، ڈاؤ اور علامہ اقبال میڈیکل کالجز کے طلبا کی بڑی تعداد امریکی ریزیڈنسی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *