بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ان کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر اسپنرز کے لیے پچز سازگار ہوں گی جس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، اسپنرز کو کھیلنے پر فوکس کیا ہے۔

ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گزشتہ سیزن اچھا رہا ہے اور اب نئے سیزن کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ٹیمبا باووما ہمارے لیڈر ہیں، یقینی طور پر انہیں مس کریں گے۔

Check Also

شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *