ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ملزم کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ملزم کو پھانسی دیدی گئی

ملزم پر 2022 میں پاسدران انقلاب کے کرنل کے قتل سمیت متعدد الزامات تھے

ایران میں ایک اور شخص کو موساد کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی پر لٹکادیا گیا

ایران میں ایک نوجوان کو پھانسی دیکر سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

محسن لنگرنشین کو مقامی جیل میں سزائے موت دی گئی۔ سزا سے قبل قانون کے تمام تقاضوں کو مکمل کیا گیا۔

ایران کی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو ہر سطح پر مکمل قانونی سہولیات فراہم کی گئیں۔

عدالتی دستاویز کے مطابق ملزم محسن لنگرنشین پر 2022 میں پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کی معاونت کا الزام بھی تھا۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ ملزم پر اصفہان میں ملکی دفاع سے جڑے حساس مرکز پر حملے کے لیے معلومات موساد کو فراہم کرنے کا الزام بھی تھا۔

ایرانی سپریم کورٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزم محسن لنگرنشین نے دورانِ تفتیش خود پر عائد تمام الزامات پر اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی پر سزا سنائی گئی ہو۔

دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ میں متعدد بار انھی الزامات میں کئی افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

Check Also

کل تک دشمن، آج بہنیں! راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا کی ڈرامائی انداز میں دوبارہ دوستی

بالی ووڈ کی تنازعات سے بھرپور دو شخصیات راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *