کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نوجوان لڑکی کی  گلے میں پھندا لگا کر خودکشی

کراچی:شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر رہی ہے۔

Check Also

کراچی: جیکسن میں ٹریلر نےموٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،ایک جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )شہر کے علاقے جیکسن میں ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *