کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ)سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سےتعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم ایس آراے کمانڈر کی ہدایت پر گاؤن بوہرضلع حیدر آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔ ملزم سے کالعدم تنظیم سے وابستہ دیگر دہشت گردوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *