پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی 111 ووٹ لے کر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی نشست کے لیے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی 111 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

ریٹرننگ افسرصوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کیا اور بتایا کہ 2 ووٹ غلط مارکنگ کے باعث مسترد ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کے درمیاں مقابلہ تھا، پیپلز پارٹی کے پاس 116 ارکان کی برتری تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 36 ووٹ تھے۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ، نشست پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔

Check Also

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کےشہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان شہید پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *