رافیل طیاروں کی تباہی؛ جے ایف 17، جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاک فضائی کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے حصص میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ شب بھارتی فضائی نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔

بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں 18.18 فیصد اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب، بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

Check Also

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *