معرکہ حق: پاک افواج کی شاندار فتح پرراحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری

معرکہ حق: پاک افواج کی شاندار فتح پر راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری

نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں

معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔

لہو کو گرما دینا والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔

ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔

نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے، پاک وطن ہمیشہ اللّٰہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔


Check Also

کراچی،والد کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار بچی اچانک گرکر ٹینکر کی زد میں آگئی

کراچی:کیماڑی سکندرآباد اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی جاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *