چک جھمرہ: ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنسنے سے ٹرین کو حادثہ

چک جھمرہ میں ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنسنے سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے کہا ہے کہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر حادثہ پیش آیا ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حادثے کی جگہ پر بحالی کا کام جاری ہے، ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرین قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کر کے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔

ٹرین کی ٹکر و ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے اتر کر دور گر گئی، ساہیانوالہ سے سالار والا تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا۔

حادثے کے بعد فیصل آباد سے لاہور اور وزیرآباد کےلیے تمام ریلوے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *