سابق بھارتی وزیر خزانہ نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی

بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔

ا یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے، اس سے پہلے پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا تھا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما میں مارے جانے والوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

یشونت سنہا نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی ردعمل کو بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایسے واقعات صرف انتخابات کے وقت ہی ہوتے ہیں۔

بھارتی سیاستدان نے کہا کہ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پلواما اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پلواما اور اڑی حملوں سے متعلق کوئی معلومات یا جواب نہیں دیا اور پہلگام حملے کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *