مورو واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، شرجیل میمن

کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 20 مئی کو کالعدم تنظیم جسقم کے بڑے گروپ شفیع برفت نے مورو میں احتجاج کیا، یہ جماعت ٹرین حملوں اور دیگر بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج اہم معاملے پر پریس کانفرنس کررہا ہوں، پچھلے چند دنوں سے پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، 20 مئی 2025 کو کالعدم تنظیم جسقم کے بڑے گروپ شفیع برفت نے مورو میں احتجاج کیا، ٹرین حملوں اور دیگر بم بلاسٹ میں وہ ملوث رہے ہیں، موروبائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، کچھ لوگ نقاب پوش آتے ہیں انہوں نے شرپسندی کی، پُرامن رہنے کے بجائے پولیس پر پتھراؤ کیا حملہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کےجوانوں کویکطرفہ ٹارگٹ کیاگیا، تشدد کیا گیا ان کو زدوکوب کیاگیا، اسی سیاسی جماعت نے ملک دشمن نعرے بازی کی، ان کےپاس دھماکہ خیزمواد بھی موجود تھا جس سے آگ لگائی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے آئل ٹینکرزکوآگ لگائی وزیرداخلہ سندھ کےگھرکوبھی آگ لگائی، اس مٹیریل کےذریعے دیواروں تک کوآگ لگائی گئی، ایسی وڈیوزبھی ہیں کہ مظاہرین کہہ رہے تھے چلوچلو لنجارہائوس چلو وہ نہ سندھی نہ سرائیکی بلکہ کوئی اورزبان میں بات کررہے تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ لنجارہاؤس کو کیمیکل سے آگ لگائی گئی، 2 لوگ زخمی ہوئے ان کوعلاج کےلئے اسپتال لایا گیا، وہ ڈاکٹرزکو بھی زدوکوب کررہے تھے ان کے پاس اسلحہ بھی تھا، دولوگ جوزخمی تھے دم توڑ گئے وہ ان کی اپنی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیاپر لاشیں نہ دینے کاجھوٹ بولا اس الزام کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے جھوٹا بیانیہ بنایا کہ پولیس میت نہیں دے رہی، پولیس نے ورثاء کو کہا کہ میت لے کر تدفین کریں، لیکن ورثاء نے میت لینے سے انکار کیا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ نیاز کالانی نے شفیع برفت گروپ کو کہا کہ وہ پر تشدد سیاست نہیں کرتے، نیاز کالانی نے ان کو کہا کہ ہم آپ کی دعوت کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے بولا مہینہ لگ جائے ہم لاش نہیں لیں گے، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ہٹائیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے وکیلوں کا ایک وفد بھیجا کچھ مذہبی علماء کو بھیجا ، انہوں نے پھر بھی لاش لینے سے انکار کیا، عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ورثاء لاش نہیں لے رہا، تو لاش کو سماجی کارکنوں کی موجودگی میں میت کو دفنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سماجی کارکن کے ذریعے میت کو دفنایا، ان کو بھارت میں بہت پذیرائی ملی، انڈین چینلز نے وزیر داخلہ کے گھر کو جلانے کے واقعے کو نمایاں دکھایا۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *