اسلام آباد:عدالت نے دو یوٹیوب چینلز کوبلاک کرنے کا حکم معطل کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں یوٹیوب چینلز کی بندش کے عدالتی حکم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے صحافی مطیع اللّٰہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

Check Also

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ گرینڈ الائنس کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ گرینڈ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *