سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی(پبلک پوسٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 411ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔

مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے بڑھ کر 3لاکھ 11ہزار 814روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4121روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3533روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *