ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں: پیٹرولیم ڈویژن

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے37 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن دستاویز کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی بھی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *