معروف کامیڈین میزبان تابش ہاشمی نے اینکر مبشر ہاشمی کے بعد اینکر شاہ زیب خانزادہ کی سیٹ سنبھال لی۔

پاکستان کے معروف کامیڈین میزبان تابش ہاشمی نے اینکر مبشر ہاشمی کے بعد اینکر شاہ زیب خانزادہ کی سیٹ سنبھال لی۔

شاہ زیب خانزادہ کے اسٹوڈیو میں تابش ہاشمی نے اچانک انٹری دی اور اینکر کو یہ کہتے ہوئے ان کی سیٹ سے اُٹھا دیا کہ ارشاد بھٹی کو سمجھانا ہے وہ پی ایم ایل این کے حامی ہوگئے ہیں۔

یہ کہتے ہوئے انہوں نے شاہ زیب خانزادہ کو اسٹوڈیو سے باہر بھیج دیا اور ان کی سیٹ سنبھال لی۔

شاہ زیب کی سیٹ سنبھال کر تابش نے میزبان کی طرح عینک پہن کر، ان ہی کے انداز میں پروگرام کی میزبانی کی اور کہا، ’’میزبان شاہ زیب خانزادہ مسلسل رخصت پر جاچکے ہیں، حیات ہیں مگر اب یہ شو میری ذمہ داری ہے۔ اسی لیے آپ دیکھ رہے ہیں آج تابش ہاشمی کے ساتھ۔‘‘

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Check Also

کراچی، رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ،بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی پر مقدمات درج

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *