اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ عمران خان کی بریت کے باجود اسلام آباد پولیس نے چالان جمع کرا دیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عمران خان کی بریت کے باجود اسلام آباد پولیس نے چالان جمع کرا دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کر دی، پی ٹی آئی وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کر دی۔

پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا۔

تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے تھے، پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول مقدمہ نمبر 627 میں بانی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔

Check Also

راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل

راولپنڈی میں والد کے قُل کی دعا کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بیٹے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *