کراچی (پبلک پوسٹ)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لائن بچھانے کے دوران پانی کی لائن کو نقصان پہنچا دیا گیا، ترجمان واٹر کارپوریشن
مسکن چورنگی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 6 انچ قطر کی پانی کی لائن متاثر ہوئی، ترجمان
ایس ایس جی سی کی جانب سے شیل پیٹرول پمپ سے مسکن چورنگی تک گیس لائن بچھانے کا کام جاری تھا، اسی دوران پانی کی لائن کو نقصان پہنچا، ترجمان
پانی کی لائن متاثر ہونے کے باعث گلشنِ اقبال بلاک 7 میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے، ترجمان
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کردیے، ترجمان واٹر کارپوریشن
متاثرہ لائن کی مرمت مکمل ہوتے ہی گلشنِ اقبال بلاک 7 میں پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی، ترجمان
THE PUBLIC POST